موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان کا کونسا نمبر؟
اگر تو آپ موبائل فون پر ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو سنگاپور اور جنوبی کوریا وہ ممالک ہیں جہاں آن لائن ڈاﺅن لوڈنگ رفتار آ کو بہت زیادہ پسند آئے گی۔
دنیا بھر میں وائرلیس کوریج کی میپنگ کرنے والے ادارے اوپن سگنل نے دنیا میں بہتر فور جی انٹرنیٹ اسپیڈ والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سنگاپور 46.6 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستانی صارفین کیلئے کم قیمت پر تیز رفتار انٹرنیٹ
اس معاملے میں جنوبی کوریا بھی کچھ زیادہ پیچھے نہیں جہاں کی اوسط رفتار 45.9 ایم بی پی ایس ہے۔
اس کے بعد تین یورپی ممالک ٹاپ فائیو کو مکمل کرتے ہیں، جن میں ناروے 42.03 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے، ہنگری 42 ایم بی پی ایس کے ساتھ چوتھے اور نیدرلینڈ 38.91 ایم بی پی ایس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستان 77 ممالک کی اس فہرست میں 70 ویں نمبر پر ہے جہاں فور جی انٹرنیٹ ڈاﺅن لوڈنگ کی اوسط رفتار 11.67 ایم بی پی ایس ہے۔