فاٹا کا انضمام:عمران خان کا پالیسی واضح کرنے کیلئےحکومت کو الٹی میٹم
حکومت فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر اپنی حکمت عملی 10 روز میں واضح کرے، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر پالیسی واضح کرنے کے لیے حکومت کو دس روز کا الٹی میٹم دے دیا۔
فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔