برگر ایموجی کا ’سنجیدہ‘ تنازع
سوشل میڈیا پر ایموجیز کا استعمال دن با دن زیادہ بڑھتا جارہا ہے، اور اگر گوگل کی بات کی جائے تو وہ اپنے ایموجیز کو لے کر کوئی بھی معاملہ کافی سنجیدگی سے لیتا ہے۔
ایسا ہی ایک سنجیدہ تنازع حال ہی میں گوگل کے برگر ایموجی کو لے کر ہوا۔
تھامس بیکڈال نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ایک ٹویٹ میں گوگل کے برگر ایموجی اور ایپل کے برگر ایموجی کی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ سوال اٹھایا کے آخر ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایپل کے برگر ایموجی میں چیز یعنی پنیر برگر کی اوپری سطح پر ہے، جبکہ گوگل کے برگر ایموجی میں یہ چیز (پنیر) نیچے رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔
اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی کے آخر برگر میں پنیر رکھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کیا ایپل نے برگر ایموجی صحیح بنایا، اور گوگل کے ایموجی کی غلطی ہے یا پھر صحیح طریقہ گوگل کے برگر ایموجی کا ہے؟
تاہم زیادہ تر لوگوں نےایپل کے برگر ایموجی کو صحیح قرار دیا۔
گوگل کے سی ای او سندر پیچائی نے بھی اس معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے تھامس کی ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ ’سارے کام چھوڑ کر اس پر غور کیا جائے گا، اور جو تمام لوگ کہیں کہ برگر کا صحیح طریقہ کیا ہے وہی کریں گے‘۔
آپ کے خیال میں کونسا برگر ایموجی صحیح ہے؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔