اسلام آباد، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز شمال مغربی افغانستان میں 101 کلومیٹر گہرائی میں تھا، یو ایس جی ایس
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبر پختونخوا میں پشاور، مانسہرہ، مردان، چترال، سوات، نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور، دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔