’مولا جٹ-2‘ کی کاسٹ کو پروڈیوسر کی دھمکی
پاکستانی فلم ’وار‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری کی اگلی فلم ’مولا جٹ 2‘ کا انتظار طویل عرصے سے لوگ کررہے ہیں، تاہم اب فلم کو ایک مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
1979 کی فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر نے بلال لاشاری اور ان کی ٹیم پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔
مزید پڑھیں: 'مولا جٹ' کی ڈیجیٹل واپسی
ڈان سے بات کرتے ہوئے فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی نے بلال لاشاری اور معروف مصنف ناصر ادیب پر الزام لگایا کہ ان دونوں نے انہیں ’گمراہ‘ کیا، اور ساتھ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی فلم ’مولا جٹ‘ کو دوبارہ بنانے کے رائٹس کبھی کسی کو فروخت کیے ہی نہیں گئے۔
اپنے نوٹس میں محمد سرور بھٹی نے فلم کی کاسٹ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کو خبردار کیا کہ ’وہ اس پروجیکٹ سے دور رہیں اور جلد سے جلد ایسی غیر قانونی طور ہر بننے والی فلم سے خود کو علیحدہ کرلیں‘۔