بھارت کی مہنگی ترین فلم 2 پوائنٹ 0 کی آڈیو لاؤنچنگ
فلم 2 پوائنٹ زیرو کو بھارت کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جا رہا ہے، فلم پر 400 کروڑ سے زائد لاگت آئی۔
سات سال قبل آنے والی بھارتی تامل فلم ’اینتھران‘ جس کا ہندی ورژن ’روبوٹ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا تھا، اب تک لوگوں کو یاد ہے۔
تاہم اب اس سائنس فکشن فلم کا سیکوئل بھی ریلیز کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، فلم کے سیکوئل کو 2 پوائنٹ 0 کو نام سے آئندہ برس جنوری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارت کی اب تک مہنگی ترین فلم کا اعزاز رکھنے والی 2 پوائنٹ 0 میں اس بار رجنی کانت کے ساتھ بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، ایمی جیکسن اور دیگر اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
قریبا ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ’2 پوائنٹ 0‘ کو اب تک کی بھارت کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم کہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اکشے ’روبوٹ-2‘ کے ولن؟
اس سے قبل بھارت کی سب سے مہنگی فلم کا اعزاز رواں برس ریلیز ہونے والی ’باہو بلی 2‘ کو تھا، جو لگ بھگ 3 ارب بھارتی روپے میں تیار ہوئی تھی۔