سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب کی یہ دلچسپ ٹرک جانتے ہیں؟

یوٹیوب ایپ میں ایک بہت بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں کوئی ویڈیو صرف اس وقت تک چلتی ہے جب تک اپلیکشن اوپن رہتی ہے۔

ویسے تو یوٹیوب کو ویڈیوز دیکھنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب بیشتر افراد کے لیے وہ موسیقی سننے کا زیادہ بہتر ذریعہ بن جانے والی سائٹ ہے۔

آپ یہاں اپنی پسند کے تمام گانے آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں مگر اس کی اسمارٹ فون ایپ پر موسیقی سننا اتنا تفریح بخش تجربہ ثابت نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

یوٹیوب ایپ میں ایک بہت بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں کوئی ویڈیو صرف اس وقت تک چلتی ہے جب تک اپلیکشن اوپن رہتی ہے اور جیسے ہی آپ اس سے باہر نکلتے ہیں وہ کام بند کردیتی ہے۔

تو اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو اب اس کا انتہائی آسان حل سامنے آگیا ہے۔

ایک ویب سائٹ دی ورج نے یہ طریقہ کار بتایا ہے جس کے ذریعے آپ فون پر دیگر ایپس استعمال کرتے ہوئے بھی یوٹیوب پر اپنے پسندیدہ گانے سن سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ

یوٹیوب گانے فون کے بیک گراﺅنڈ میں چلانا اینڈرائیڈ میں آئی او ایس کے مقابلے میں کافی آسان ہے۔

فون میں کروم براﺅزر کو اوپن کریں اور یوٹیوب ڈاٹ کام کھول لیں۔

اب اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے Request desktop site آپشن پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کا بہترین فیچر اب اسمارٹ فونز پر بھی دستیاب

اس کے بعد اپنی پسند کا گانا منتخب کریں اور اس دوران یوٹیوب ڈسپلے نوٹیفکیشنز کے پوپ اپ کو یس کردیں۔

جب گانا چلنے لگے تو کروم ایپ سے پاور بٹن دبا کر باہر نکل جائیں اور دیگر ایپس استعمال کرنے لگیں، پہلے تو گانا رک جائے گا مگر آپ اسے فون کے نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر کنٹرول کرسکتے ہیں۔

آئی او ایس

آئی فون صارفین کے لیے یہ کام ذرا مشکل ہے، انہیں سب سے پہلے ایک نیا موبائل براﺅزر ڈولفن ڈاﺅن لوڈ کرنا ہوگا۔

پھر وہ اوپن کرکے یوٹیوب کی سائٹ پر جائیں اور گانا منتخب کریں اور پیج سے نکل جائیں۔

اس کے بعد آپ آئی او ایس کنٹرول سینٹر پر پلے بیک کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد چاہے فون کو ایک طرف رکھ دیں گانا چلتا رہے گا اور لاک اسکرین پر بھی اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔