پاکستان

لاہور: اسٹیج اداکارہ سپنا کے ساتھ ’زیادتی‘ اور تشدد

چکوال کی یونین کونسل کے چیئرمین کے بیٹے نےگھر میں گھس کر زیادتی کانشانہ بنایا اور پھرتشدد کرکے زخمی کیا،اداکارہ کا الزام
|

لاہور میں اسٹیج اداکارہ سپنا چوہدری کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تشدد کرکے زخمی کردیا گیا۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ چکوال کی یونین کونسل کے چیئرمین کے بیٹے شہریار اور اس کے دوست نے گھر میں گھس کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پستول کے پچھلے حصے سے تشدد کرکے زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں اسٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی گئی اور انہیں پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سپنا چوہدری کی کزن نے اپنے لین دین کے معاملے پر اداکارہ کے ساتھ زیادتی کروائی۔

پولیس نے کہا کہ گن پوائنٹ پر زیادتی اور تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف میڈیکل رپوٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

— فوٹو: بشکریہ وسیم ریاض

یہ بھی پڑھیں: اسٹیج اداکارہ پر تیزاب پھینک دیا گیا

واضح رہے کہ اسٹیج اداکارؤں پر تشدد اور حملوں کے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں لاہور میں اسٹیج اداکارہ قسمت بیگم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھیں۔

اداکارہ قسمت بیگ کو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔

قبل ازیں مئی میں پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے عارف والا پُل میں بیوٹیشن اور جزوقتی اسٹیج اداکارہ انعم خان پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا۔