سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک پر اشتہارات کیسے ختم کریں؟

فیس بک میں ہی ایک فیچر چھپا ہے جس سے آپ اشتہارات سے کافی حد تک نجات پاسکتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ فیس بک آپ کی اسکرین پر وہ تمام اشتہارات لے آتا ہے جن پر آپ دیگر ویب سائٹس یا براﺅزنگ کے دوران کِلک کردیتے ہیں یا کسی چیز کو سرچ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں؟

اگر ہاں تو فیس بک میں ہی ایک فیچر چھپا ہے جس سے آپ ان اشتہارات سے کافی حد تک نجات پاسکتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنی فیس بک سیٹنگز میں جائیں اور وہاں بائیں جانب نیچے ایڈ کے آپشن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

اب وہاں سے پہلے آپشن 'ایڈز بیسڈ آن مائی یوز آف ویب سائٹس اینڈ ایپس' (Ads based on my use of websites and apps) پر 'یس' کی جگہ 'آف' کو کلک کریں۔

اس کے بعد دوسرے نمبر پر موجود آپشن ' ایڈز وِد مائی سوشل ایکشن' (Ads with my social actions)' کو فرینڈز سے ہٹا کر نو ون (no one) پر کردیں۔

اسکرین شاٹ

اس کے بعد سب سے اوپر موجود آپشن 'مائی انٹرسٹس' (my interests) پر کِلک کریں جس کے بعد نیچے نیلی پٹی میں آنے والے آپشن پر کِلک کریں۔

اب وہاں متعدد کیٹیگریز سامنے آجائیں گی، ہر ایک کو الگ الگ کِلک کرکے کھولیں اور ٹارگٹ اشتہارات کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں، اس میں کچھ وقت تو لگے گا مگر کچھ عرصے کے لیے آپ کو اشتہارات سے نجات ضرور مل جائے گی۔

اسکرین شاٹ

تاہم چند ماہ بعد آپ کی سرگرمیوں کے نتیجے میں یہ کیٹیگریز پھر سے بن جائیں گی یا بھر جائیں گی تو آپ کو انہیں دوبارہ سے ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔