کھیل

سری لنکا سے ٹی20 سیریز، سہیل خان اسکواڈ سے ڈراپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی زیر سربراہی قائم سلیکشن کمیٹی نے تین میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا علان کردیا ہے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں حصہ لینے والے اسکواڈ میں محض ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

فاسٹ باؤلر سہیل خان سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے اور ان کی جگہ محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد عامر کو بھی اسکواڈ میں رکھا گیا ہے لیکن ان کی سیریز کیلئے ٹیم میں شمولیت کا انحصار فٹنس سے مشروط ہے۔

اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان خان شنواری اور عمر امین۔