میانمار:مسلمان پناہ گزینوں کی تعداد 6 لاکھ کے قریب، اقوام متحدہ
بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 سے 15ہزارسرحد میں پھنسے ہوئے، رپورٹ
اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اب بھی سرحد میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میانمارمیں ہونے والے تشدد سے بھاگنے والے 10 ہزار سے 15 ہزار کےدرمیان نئے پناہ گزین سرحد میں پہنچ گئے ہیں جو روہنگیا مسلمانوں کے گاؤں کو نذر آتش کیے جانے اور دیگر مظالم کے بعد علاقہ چھوڑ کر بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کرر ہے ہیں۔
نئے پناہ گزیوں کی آمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان میں بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں جوطویل سفر کے باعث بھوک اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔