پاکستان

ملتان: خاتون کو شوہر کے قتل پر سزائے موت کا حکم

ملزمہ یاسمین کو شوہر پر تیزاب پھینکنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے ساتھ عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

ملتان: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شوہر کا قتل کرنے والی خاتون کو موت کی سزا دینے کا حکم دے دیا۔

ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ملک خالد محمود نے تیزاب گردی کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ یاسمین کو جرم ثابت ہونے پر دو بار سزائے موت کا حکم سنایا۔

تھانہ صدر وہاڑی میں ملزمہ یاسمین کے خلاف اپنے شوہر عمران اشرف پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ 23 جون کو درج کیا گیا تھا، واقعے میں عمران کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ملزمہ کو سزائے موت کے ساتھ عمر قید بھی سزا سنائی گئی۔

تیزاب گردی کے مقدمے میں ملوث ملزمہ کو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا گیا۔

عدالت نے ملزمہ کو دہشت گردی ایکٹ 1997 سمیت مختلف دفعات کے تحت سزا اور جرمانے کا حکم سنایا۔