ماورا حسین کا نیا ڈرامہ تقسیم کے دور پر مبنی
اس پروجیکٹ کا نام ’آنگن‘ ہے، جس کی ہدایات محمد احتشام دیں گے، جبکہ اس کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کی ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنے مقبول ڈرامے ’سمی‘ کے بعد ہم ٹی وی کے ایک اور خاص پروجیکٹ کو سائن کرلیا ہے۔
اس بار وہ تقسیم کے دور پر مبنی ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں گی اور یقیناً یہ ڈرامہ خاصا دلچسپ ہوگا۔
خیال رہے کہ تقسیم کے دور پر مبنی ایک ڈرامہ ’داستان‘ بھی ہم ٹی وی پر پیش کیا گیا تھا، جس میں فواد خان اور صنم بلوچ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، یہ 2010 کا کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا تھا۔