ہیواوے کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فلیگ شپ فون
ہیواوے نے پہلی بار ایسے دو فلیگ شپ فونز میٹ 10 اور میٹ 10 پرو متعارف کرا دیئے ہیں جو کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چپ سے لیس ہیں تاکہ ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ کیا جاسکے بلکہ انہیں ہرایا جاسکے۔
یہ ہیواوے کے پہلے فونز ہیں جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہیں جبکہ اے آئی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
کمپنی کا تو کہنا ہے کہ یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ 1.2 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔
مزید پڑھیں : ہیواوے کا 4 کیمروں والا پہلا اسمارٹ فون
دونوں فونز میں نمایاں فرق ان کی اسکرین سائز اور ساخت کا ہے۔
میٹ 10 فون 5.9 انچ کی ایل سی ڈی کے ساتھ ہے جبکہ میٹ 10 پرو سکس انچ او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ہے، مگر اس میں بیزل کچھ اس طرح ہیں کہ وہ چھوٹا لگتا ہے۔
دونوں فونز میں ایک اور فرق فنگر پرنٹ سنسر کا ہے، میٹ 10 میں یہ سنسر فرنٹ اسکرین پر نیچے دیا گیا ہے جبکہ میٹ 10 پرو میں یہ فون کے بیک پر ہے۔