کم پیسوں میں سفر کرنے کیلئے کریم کی بائیک سروس
کریم کے علاوہ بائیکیا نامی سروس بھی کراچی میں طویل عرصے سے بائیک پر سفر کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔
ٹیکسی سروس کریم نے اب اپنی ایپلیکیشن میں بائیک سروس بھی لانچ کردی ہے، جس کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہوگا جو اس ٹریفک میں اپنی منزل تک جلدی پہنچنا چاہتے ہیں۔
گو، گو پلس اور بزنس کار کی کامیابی کے بعد کریم نے ’تیز‘ کے نام سے رکشہ سروس کا بھی آغاز کیا تھا، اور اب اپنی بائیک سروس سے کریم کا مقصد عوام کو کم کرائے میں سفر کرنے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
کریم کے ترجمان سبطین نقوی نے بتایا کہ کریم کا مقصد شہر میں موجود ہر فرد کو بہتر سروس مہیا کرنا ہے، اس سروس کے ذریعے لوگوں کو کم پیسوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمتوں کے بھی موقع مل سکیں گے۔
مزید پڑھیں: کریم نے پاکستان میں خواتین ڈرائیورز بھی متعارف کرادیں