اسمارٹ فون ختم کرنے کے منصوبے کا آغٖاز؟
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ چاہتے ہیں کہ مستقبل قریب میں ایک ارب افراد ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کو استعمال کریں اور اس مقصد کے لیے کمپنی نے اپنا سب سے سستا ورچوئل رئیلٹی ہیٹ سیٹ متعارف کرا دیا ہے جسے استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون کی بھی ضرورت نہیں۔
اور یہ کمپنی کا اسمارٹ فونز کے خاتمے کے منصوبے کے لیے بھی پہلا قدم قرار دیا جاسکتا ہے۔
جی ہاں فیس بک نے نیا اوکیولس وی آر ہیڈ سیٹ گو متعارف کرا دیا ہے جس کی قیمت 199 ڈالرز (بیس ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ اگلے سال کے شروع میں دستیاب ہوسکے گا۔
مزید پڑھیں : فیس بک کا ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ فروخت کے لیے پیش
تاہم اس میں فیس بک کے فلیگ شپ وی آر ہیڈ سیٹ اوکیولس رفٹ جیسے فیچرز نہیں ہوں گے بلکہ یہ بنیادی طور پر عام صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
مارک زکربرگ کے مطابق ایسے وی آر ہیڈ سیٹ جنھیں استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون کی ضرورت نہ ہو اور قیمت بہت کم ہو، وہ لوگوں کے لیے بہت زیادہ پرکشش ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فیس بک کی ورچوئل رئیلٹی اپلیکشن کی تیاری
فیس بک کے بانی کے مطابق ابھی ہم یہ تو نہیں بتا سکتے کہ ایک ارب افراد کب تک اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا شروع کردیں گے کیونکہ ابھی اس کی طلب اتنی زیادہ نہیں، مگر یہ مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے۔