’جڑواں 2‘ بھی 100 کروڑ کلب میں شامل
فلم ’جڑواں 2‘ ریلیز کے پورے ایک ہفتے بعد 100 کروڑ ہندوستانی روپے کماکر بلاک بسٹر ہٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔
بولی وڈ کے نوجوان اداکار ورن دھون اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اب کی نئی فلم ’جڑواں 2‘ بھی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے۔
ورن دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ اپنی ریلیز کے پورے ایک ہفتے بعد ہی 100 کروڑ ہندوستانی روپے کماکر بلاک بسٹر ہِٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: ’جڑواں 2‘ کا اچھا آغاز
یہ 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم کا سیکوئل ہے، جس میں کنگ خان کا مرکزی کردار ورن دھون نے نبھایا ہے۔
فلم میں جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو بھی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں۔