دسترخوان

پیاز کو آنسو بہائے بغیر کاٹنا بہت آسان

پیاز درحقیقت لگ بھگ ہر پکوان کا حصہ ہوتی ہے، چاہے وہ مشرقی ہوں یا مغربی، اس کے بغیر گزاراہ نہیں۔

پیاز درحقیقت لگ بھگ ہر پکوان کا حصہ ہوتی ہے، چاہے وہ مشرقی ہوں یا مغربی، اس کے بغیر گزاراہ نہیں۔

مگر پیاز کو کاٹنا آنسو بہانے پر بھی مبجور کردیتا ہے، جبکہ اس کی درجنوں تہوں کے ٹکڑے کرنے میں وقت بھی کافی درکار ہوتا ہے۔

مگر کیا آپ اپنی آنکھوں کو پیاز کے 'ظلم' سے بچانا چاہتے ہیں؟

تو یہ ایسا مشکل بھی نہیں اور آپ پیاز کو آنسو بہائے بغیر بھی کاٹ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرخ پیاز کینسر کے لیے مفید

سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ پیاز میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو اس سبزی کے اندر پھنسے ہوتے ہیں۔

تنہا تو یہ اجزاءبے ضرر ہوتے ہیں مگر جب پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو یہ اجزاءایک گیس کو خارج کرتے ہیں۔

یہ گیس جب آنکھوں سے ٹکراتی ہے تو دماغ کو سگنل جاتا ہے کہ آنکھوں سے پانی خارج کرکے اسے بہا دیا جائے۔

مزید پڑھیں : پیاز کاٹنے پر آنسو کیوں بہنے لگتے ہیں؟

تو اس سے بچنے کے لیے پیاز کو کاٹنے سے پہلے بیس سے تیس منٹ تک کے لیے فریج میں رکھ دیں جو کہ آنکھوں کو اس گیس کی جلن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

جب یہ اجزاءٹھنڈے ہوتے ہیں تو گیس کے اخراج کا امکان بہت کم ہوتا ہے تو آنکھوں کو تکلیف بھی نہیں اٹھانی پڑتی۔