’املوک‘: ٹماٹر جیسا دکھنے والا مٹھاس سے بھرپور پھل
قدرت کے اس خاص پھل کو ضائع نہ کریں، بلکہ اپنے ان پکوان کا حصہ بنائیں جس میں آپ کو مٹھاس شامل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے، اس کے بہت سے نام ہیں، بہت لوگ اسے جاپانی ٹماٹر کہتے ہیں، کچھ اسے چینی ٹماٹر کا نام دیتے ہیں، انگریزی میں اسے persimmon کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں اس کا نام املوک ہے۔
آج کل اس پھل کا موسم ہے اور یہ ہر پھل بیچنے والے کے پاس موجود ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پھل کو ہر کوئی کھانا پسند نہیں کرتا، کچھ کو اس کا ذائقہ نہایت پسند ہوتا ہے، تاہم کچھ اس کی زیادہ مٹھاس پسند نہیں کرتے۔
لیکن قدرت کے اس خاص پھل کو ضائع نہ کریں، بلکہ اپنے ان پکوان کا حصہ بنائیں جس میں آپ کو مٹھاس شامل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔