کیا آپ بھی شیمپو کے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
بالوں پر شیمپو لگاکر دھونا بےحد ضروری ہے لیکن اسے لگانے اور صاف کرنے کے کچھ خاص طریقے ہیں جن کو اپنانا ضروری ہے۔
شیمپو سے بال دھونا ویسے تو بڑا آسان کام نظر آتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرتے ہوئے لاشعوری طور پر ایسی غلطیاں کی جاسکتی ہیں، جن کا ہمیں علم بھی نہیں ہوتا۔
لوگ عام طور پر اپنے بالوں میں بس جلدی سے شیمپو لگاکر انہیں دھو لیتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کرنے سےبالوں کو نقصان تو نہیں پہنچ رہا یا پھر اس شیمپو سے بال دھونے کا فائدہ ہو بھی رہا ہے یا نہیں؟
مزید پڑھیں: شیمپو کے 13 حیرت انگیز کمالات
بہت سے افراد یہ شکایت بھی کرتے ہیں کہ وہ روزانہ یا ایک دن چھوڑ کر اپنے بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے بال روکھے پھیکے نظر آتے ہیں اور ان میں چمک باقی نہیں رہتی۔
یہاں شیمپو کے دوران کی جانے والی چند چھوٹی چھوٹی غلطیاں بتائی جارہی ہیں، جن کا بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔