سرگودھا: پہاڑی تودہ گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے
سرگودھا کے فیصل آباد روڈ پر واقع پہاڑ میں مزدور کرشنگ کر رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ ان پر آگرا،3 کی لاشیں نکال کی گئیں۔
سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
سرگودھا کے فیصل آباد روڈ پر واقع پہاڑ میں مزدور کرشنگ کر رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ مزدوروں پر آگرا، جس کے نتیجے میں 7 مزدور مٹی تلے دب گئے۔