ہریتھک روشن ’ماہر ریاضیات‘ کے روپ میں
بولی وڈ اداکار اپنی اگلی فلم میں ریاضی میں مہارت رکھنے والے ہندوستانی استاد آنند کمار کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن اپنی اگلی فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کریں گے جو ریاضی میں مہارت رکھتا ہے۔
اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کردار ماہر ریاضیات آنند کمار کا ہے جن کی سوانح حیات ’سُپر 30‘ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔
ممبئی مِرر کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم کی ہدایات نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’کوئین‘ کے ہدایت کار ویکاس بہل دیں گے۔
مزید پڑھیں: ہریتھک روشن کے بولی وڈ میں 17 سال مکمل
اس فلم کی کہانی ریاضی میں مہارت رکھنے والے ہندوستانی استاد آنند کمار کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 30 قابل لیکن غریب طلبہ کو انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے بہترین ادارے کے داخلی امتحان کے لیے تیار کیا اور کامیاب ہوئے، وہ اس وقت اپنا تعلیمی پروگرام ’سُپر 30‘ چلا رہے ہیں۔
ہریتھک روشن اور آنند کمار کی ملاقات ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک خاص قسط کے دوران ہوئی تھی۔