لائف اسٹائل

ماہرہ پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، رنبیر

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی اور ماہرہ خان کی منتازع تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد آخر کار بول پڑے۔

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی اور ماہرہ خان کی منتازع تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد آخر کار بول پڑے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے اس حوالے سے اپنا ایک بیان ریلیز کردیا۔

اس بیان میں اداکار نے لکھا کہ ’میں کئی مہینوں سے ماہرہ خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ ایک ایسی اسٹار ہیں جن سے میں خاصہ متاثر ہوں اور ان کی عزت کرتا ہوں، انہوں نے جو کچھ بھی حاصل کیا اور جس طرح کی وہ انسان ہیں میں بہت عزت کرتا ہوں ان کی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور رنبیر کی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ ’ماہرہ کے بارے میں اس قسم کی باتیں کہنا اور ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، اس سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ان کے خاتون ہونے کی وجہ سے ان پر زیادہ تنقید کی گئی، میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس بات کو یہی ختم کریں اور خدا نے جو اتنی خوبصورت زندگی آپ کو تحفے میں دی ہے اس پر غور کریں‘۔

رنبیر نے یہ بھی کہا کہ ’سگریٹ پینا اور نفرت کرنا دونوں ہی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی نیویارک میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں۔

مزید پڑھیں: متنازع تصاویر: ساتھی اسٹارز ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے

جس کے بعد ماہرہ خان کو ان کے لباس اور سگریٹ پینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ان تصاویر کے بعد ماہرہ اور رنبیر کے افیئر کی افواہوں نے بھی جنم لے لیا۔

تاہم پاکستانی اسٹارز نے آگے بڑھ کر ماہرہ خان کی حمایت میں ٹویٹس شیئر کیں۔