بس کی ٹکر سےطالبعلم جاں بحق، طلباء نے 4 بسیں جلادیں
فیصل آباد پولیس نے مشتعل طلباء کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے طالب علم کی ہلاکت کے بعد مشتعل طلباء نے حادثے کی ذمہ دار بس سمیت 4 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا روڈ پر ایک تیز رفتار بس نے طالب علم کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان طالب علم کی ہلاکت پر ساتھی طلباء نے سرگودھا روڈ پر احتجاج کیا اور حادثے کی ذمہ دار بس کو آگ لگا کر دیگر گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ شروع کردی۔