بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے چاروا، ہڑپال اور سجیت گڑھ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی، ڈپٹی کمشنر
بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی چاروا، ہڑپال اور سجیت گڑھ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بھارت گزشتہ 7 روز سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے۔