میکسیکو میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 226 افراد ہلاک
میکسیکو میں گذشتہ چند روز کے دوران یہ دوسرا زلزلہ ہے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
میکسیکو سٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یار رہے کہ گذشتہ دو ہفتے کے دوران میکسیکو میں یہ دوسرا خوفناک زلزلہ ہے جس سے دارالحکومت ’میکسیکو سٹی‘ سمیت ملک کے کئی علاقے ایک بار پھر لرز اٹھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ وسطی میکسیکو میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 123 کلومیٹر جنوب میں واقع قصبے پیوبلا کے قریب تھا۔