کیا آڈی کی نئی گاڑی 72 لاکھ روپے میں مناسب ہے؟
معروف جرمن آٹو کمپنی آڈی کی جانب سے رواں برس مئی میں انٹری لیول کی ’کیو 2‘ گاڑیاں متعارف کرائے جانے کے بعد رواں ماہ ایک نجی ایونٹ میں نئی اور اپنی دوسری گاڑی ’اے 5‘ متعارف کرائی گئی ہے۔
’اے 5‘ گاڑی 72 لاکھ روپے قیمت کے ساتھ، ’اے 4‘ (61 لاکھ 50 ہزار روپے) اور ’اے 6‘ (80 لاکھ روپے) کے درمیان کم سے کم 10 لاکھ روپے کے فرق کے ساتھ ایک بہترین آپشن ہے۔
بنیادی طور پر دونوں گاڑیوں ’اے 4‘ اور ’اے 5‘ میں شروع سے ہی کئی چیزیں مشترک تھیں، البتہ ’اے 4‘ میں زیادہ تر آرتھوڈوکس جب کہ ’اے 5‘ میں بنیادی طور پر کیبروئلیٹ کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے، جب کہ ساتھ ہی اس میں ’اے 4‘ لائن کی طرز کا اسپورٹ بیک بھی ہے۔
کارکردگی
ان دونوں میں پلیٹ فارم سے کہیں زیادہ مماثلیں پائی جاتی ہیں، یوں سمجھ لیجیے کہ ’اے 5‘ کا ڈرائیونگ سسٹم ’اے 4‘ سے ادھار لیا گیا، جو ایک اعشاریہ 4 لیٹر ٹی ایف ایس ایل انجن کے ساتھ ہے، جس کی طاقت 150 گھوڑوں کے برابر ہے۔