کاروبار

ریلوے ٹکٹ آن لائن خریدنا جاز کیش سے ممکن

جاز کیش اور پاکستان ریلوے کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت آن لائن ٹکٹ کی خریداری ملک بھر میں کی جاسکتی ہے۔

پاکستان ریلوے سے سفر کرنے والوں کی تعداد بلامبالغہ لاکھوں سے کم نہیں ہوتی مگر اکثر ٹکٹ کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں زحمت اٹھانا پڑتی ہے، تاہم اب آپ گھر بیٹھے انہیں خرید سکتے ہیں۔

جی ہاں جاز کیش اور پاکستان ریلوے کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت آن لائن ٹکٹ کی خریداری ملک بھر میں کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : موبی لنک کی جازٹیوب کے نام سے اسٹریمنگ سروس متعارف

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق صارفین پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ آن لائن بک کروائیں اور ان ای ٹکٹس کی ادائیگی وہ جاز کیش موبائل اکاﺅنٹس، جاز کیش ایجنٹس یا کسی بھی بینک کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرسکتے ہیں۔

اس کا مکمل طریقہ کار آپ نیچے پڑھ سکتے ہیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق پاکستان ریلوے میں گزشتہ چار سال کے دوران بہتری آئی ہے اور ہمیں احساس ہوا ہے کہ یہ ادارہ اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب نئی ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا وہ ریلوے اسٹیشن جو تاریخ کا حصہ بن گیا

ان کے بقول ریلوے کو بہتر بناکر ہم مزید دو کروڑ مسافروں کو اپنی جانب کھینچ سکتے ہیں اور انہیں سہولیات دینے کے لیے ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ای ٹکٹنگ کو متعارف کرایا بلکہ مسافروں کے لیے ان کا حصول بھی آسان کیا اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ادائیگی کے ڈیجیٹل طریقے کو اختیار کررہے ہیں جو کہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی