این اے 120 میں فتح پر لیگی کارکنوں کا جشن، مریم نواز لندن روانہ
الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کے کردار کو بھی سراہا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
نواز شریف کی برطرفی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی نشست پر کلثوم نواز کی کامیابی کے بعد لاہور بھر میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے کارکنان اور حامیوں نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے ان کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز نے چلائی تھی جبکہ وہ خود گلے کے کینسر کے علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔