کھیل کرکٹ کی کامیاب واپسی، آزادی کپ پاکستان کے نام پاکستان نے آزادی کپ کے فیصلہ کن ٹی20 میچ میں ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ اسپورٹس ڈیسک کرکٹ کی کامیاب واپسی، آزادی کپ پاکستان کے نام پاکستان نے آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں ورلڈ الیون کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور گرین شرٹس نے 183 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 55 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 48 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم شروع سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ہوئے مقررہ اوورز میں 150 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان نے میچ میں 33 رنز سے کامیابی کے ساتھ ہی سیریز 2-1 سے جیت کر آزادی کپ بھی اپنے نام کر لیا۔ سیکیورٹی آفیشلز دوربین سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے، میچ کیلئے ایک مرتبہ انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے— فوٹو: اے ایف پی فخر زمان اور احمد شہزاد نے پاکستان کو 61 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے ایف پی احمد شہزاد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 89 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی چاچا کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی خواتین سیکیورٹی اہلکار تلاشی لینے میں مصروف ہیں— فوٹو: اے ایف پی احمد شہزاد کا بیٹنگ کے دوران دلکش انداز— فوٹو: اے ایف پی شائقین کرکٹ ملک میں کرکٹ کی جیت اور دہشت گردی کی شکست کا اعلان کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی شعیب ملک چھکا لگاتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی پی سی بی کی جانب سے سابق کپتانوں مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، مصباح شائقین کی جانب دیکھ کر داد کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی ورلڈ الیون کے اوپنر تمیم اقبال کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ورلڈ الیون کے بلے باز تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، یہ ان کی ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی وکٹ تھی— فوٹو: اے ایف پی میچ میں پاکستانی شائقین کی جانب سے لایا گیا بڑا سبز ہلالی پرچم سب سے نمایاں نظر آتا رہا— فوٹو: اے ایف پی عماد وسیم نے آسٹریلیا سے آئے جارج بیلی کی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی ورلڈ الیون میں کوئی بھی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں تھا اور شائقین نے بھی ان کی کمی واضح طور پر محسوس کی— فوٹو: اے ایف پی بین کٹنگ کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی تھسارا پریرا نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی ورلڈ الیون کے کھلاڑی میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی میچ میں فتح پر بابر اعظم خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہان سے آزادی کپ کی ٹرافی وصول کرتے ہوئے— فوٹو: اے پی آزادی کپ جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی