نازو دھاریجو کی زندگی پربنی فلم ’مائی پیورلینڈ‘ ریلیز کے لیے تیار
نازو دھاریجو صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی خاتون ہیں، جنہوں نے 2012 میں میڈیا میں شہرت پائی۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کی بہادر خاتون نازو دھاریجو کی زندگی پربنی فلم ’مائی پیور لینڈ‘ 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
نازو دھاریجو صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی خاتون ہیں، جنہوں نے 2012 میں میڈیا میں شہرت پائی۔
نازو دھاریجو درمیانے عمر کی خاتون ہیں، جنہوں نے وڈیروں اور مسلح قبضہ مافیا سے اپنے آباؤ اجداد کی زمین کی حفاظت کی۔
نازو دھاریجو نے 2 کم عمر بیٹیوں کی مدد سے نہ صرف بااثر زمینداروں اور ان کے 200 مسلح افراد کا مقابلہ کیا، بلکہ کرپٹ پولیس کا سامنا بھی کیا، جس وجہ سے انہیں میڈیا اور خصوصی طور پر سندھ میں شہرت ملی۔
اگرچہ اب نازو دھاریجو سماجی کاموں کے علاوہ سیاست میں بھی انٹری دے چکی ہیں، مگر ان کی ہمت سندھ کی بہت ساری خواتین کے لیے حوصلے کی مثال ہے۔