ہاکس بے میں پکنک کے لیے آئے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے
تمام 12 لاشوں کو نکالا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے، ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن
کراچی کے ساحل ہاکس بے میں پکنک کے لیے آئے ہوئے دو بچے، ایک خاتون اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 12 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کراچی جنوبی آزاد خان کا کہنا تھا کہ ہاکس بے کے سینڈسپٹ پکنک پوائنٹ پر ساحلِ سمندر میں نہاتے ہوئے ایک بچہ 'بھنور' میں پھنس گیا جس کو بچانے کی کوشش کررہے تھے کہ سمندر کی تیز لہروں نے تمام 12 افراد کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔