میکسیکوکی 100 سالہ تاریخ کا تباہ کن زلزلہ،61 افراد ہلاک
8.1 شدت کے اس زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا، میکسیکن حکام
میکسیکو سٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک 61 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو کے جنوب مغربی ساحلوں کے نزدیک تھا جس کی وجہ سے جنوب مغربی میکسیکو میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔