لائف اسٹائل

ڈراوئنی فلم ’اٹ‘ نے کیسا تاثر چھوڑا؟

دنیا بھر میں ہارر فلمیں دیکھنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اور ایسے وقت میں فلم ’اٹ‘ نے شائقین کو کافی حد تک متاثر کیا۔

ویسے تو جوکر وہ مزاحیہ کردار ہے جو بچوں کو بےحد پسند آتا ہے، تاہم اگر اسی کردار کو کسی ہارر فلم میں پیش کردیا جائے تو اس سے زیادہ ڈراؤنا انداز اور کسی کا نہیں ہوسکتا۔

ایسے ہی جوکر کے کردار پر مبنی ایک ہارر فلم ’اٹ‘ 8 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی، یہ فلم اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی ہے، جس کے بارے میں لوگ کہا کرتے تھے کہ اس ناول کو پڑھ کر ہی خاصی دہشت محسوس ہونے لگتی ہے۔

دنیا بھر میں ہارر فلمیں دیکھنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اور ایسے وقت میں فلم ’اٹ‘ نے تجزیہ کاروں کا دل جیتا یا نہیں اس حوالے سے چند ریویوز یہاں دیے گئے ہیں:

ورائٹی

فلم کی کاسٹ کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کر اور ہر کردار کو سوچتے ہوئے کیا گیا، تاہم فلم میں اسٹیفن کنگ کے ناول کا کوئی ایک عنصر ضرور غائب تھا جو فلم کی کمی لگی، جیسے جیسے فلم آگے بڑھتی رہی اس کا ہارر بھی کم پڑتا رہا۔

دی انڈیپینڈنٹ

فلم اٹ میں ایک ایسا ہارر پیش کیا، جس کے لیے صرف ڈراوئنی تصاویر اور شور بھرے میوزک کی ضرورت نہیں، بلکہ یہ ایسا ہارر تھا جو آپ کے ذہن میں اترنے کے بعد آپ کو محسوس ہوتا رہے گا، اور آپ سینما سے گھر جانے کے بعد بھی اسے بھول نہیں پائیں گے، فلم کی تمام کاسٹ نے کافی اچھی پرفارمنس دی۔

ڈین آف گریک

فلم کی کاسٹ نے بہترین انداز میں پرفارم کیا، اٹ کا اختتام اس بہترین انداز میں کیا گیا کہ فلم کے درمیان میں ہوئی خامیاں بھلائی جاسکتی ہیں، جب جب اسکرین پر وہ ڈراؤنا جوکر سامنے آیا تو یقیناً ایسا ہی محسوس ہوا کہ ڈر کے مارے سینما کو چھوڑا جاسکتا ہے۔

رولنگ اسٹون

اس ہارر فلم کو بلاک بسٹر ہونے کے انداز میں ہی بنایا ہے، فلم کی کاسٹ کا انتخاب زبردست تھا، یہ ایک ایسی کہانی ہے جو آپ کی راتوں کی نیندیں اڑا سکتی ہے۔