شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع
ڈچز آف کیمبرج شدید علالت کے سبب اپنی طے شدہ مصروفیات اور تقاریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔
برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی کیٹ میڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے اور کیٹ شدید علالت کے سبب اپنی طے شدہ مصروفیات اور تقاریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔
یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب شاہی جوڑے کے سب سے بڑے بیٹے چار سالہ شہزادہ جیارج نے لندن میں اسکول کا آغاز کردیا ہے۔ ولیم اور کیٹ مڈلٹ کی ایک دو سالہ بیٹی شہزادی چارلٹ بھی ہیں۔
کینسنگٹن محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرل یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچز آف کیمبرج تیسری مرتبہ امید سے ہیں۔
اس خبر پر شہزادہ ولیم، ان کی دادی اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم سمیت شاہی خاندان نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔