کاروبار

پاکستان میں 200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ اسپیڈ کا ریکارڈ

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی سروس ہے جو 4.5 جی اسپیڈ اور معیار صارفین کو فراہم کررہی ہے۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایل ٹی ای ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک پر 200 ایم بی پی ایس اسپیڈ کے سنگ میل کو عبور کیا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی سروس ہے جو 4.5 جی اسپیڈ اور معیار صارفین کو فراہم کررہی ہے۔

وائی ٹرائب اس وقت اپنے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین کو ایل جی ای ایڈوانسڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : وائی ٹرائب کا پاکستان میں 4.5 جی سروس کا اعلان

اس کمپنی نے رواں برس مارچ میں پاکستان میں 4.5 جی سروس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا آغاز جون 2017 سے ہوجائے گا۔

کمپنی کے مطابق براڈ بینڈ کی تیز ترین رفتار کے ساتھ پاکستان میں متعدد ویلیوایڈڈ سروسز میں فراہم کی جائیں گی، جبکہ پاکستان جنوبی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ میں پہلا ملک بن جائے گا جہاں ایل ٹی ایل ٹیکنالوجی 4.5 جی اسپیڈ کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے بقول صارفین الٹرا ایچ ڈی مواد کو بغیر کسی بفرنگ کے دیکھ سکیں گے اور کاروباری اداروں کو ناقص رفتار سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

تاہم کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا صارفین کو 200 ایم بی پی ایس اسپیڈ فراہم کرنے کا ارادہ نہیں مگر پھر بھی ہم انہیں بہت تیز رفتار اور بہتر پیکج فراہم کریں گے۔