باکسنگ کی مہنگی ترین فائٹ کے یادگار لمحات
امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے سب سے بڑے باکسنگ مقابلے میں مکسڈ مارشل آرٹس کے بادشاہ کونر میک گریگر کو ناک آؤٹ کردیا۔
باکسگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے مکسڈ مارشل آرٹس کے بے تاج بادشاہ کونر میک گریگر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ناک آؤٹ کردیا۔
لاس ویگاس میں ہونے والی اس فائٹ میں مے ویدر نے تجربے اور صلاحیت کے بہترین امتزاج کی بدولت دسویں راؤنڈر میں تکنیکی ناک آؤٹ کی بنیاد پر آئرش باکسر کو چت کیا۔
اس فتح کے بعد ہی امریکی باکسر نے مستقل 50 فتوحات جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور مستقل طور پر باکسنگ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اس آخری فائٹ سے مے ویدر نے کم از کم 200ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی کر کے اپنے کیریئر کو خیرباد کہا۔