’تیمور گھر سے باہر کام کرنے والی خواتین کی عزت کرے گا‘
کرینہ کپور خان کے مطابق ان کا بیٹا ایک ایسے گھرانے میں تربیت حاصل کررہا ہے جہاں تمام خواتین کام کرتی ہیں۔
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش سے اب تک میڈیا کی سرخیوں میں اِن ہیں، اس کی وجہ ان کا شاندار اسٹائل اور جم جاکر ایکسرسائز ہے۔
کرینہ کپور خان نے ووگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماں بننے کے بعد اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اب ایک ماں ہوں اور میں کام بھی کرتی ہوں، تو یقیناً آپ اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ میں آج کی خواتین کی نمائندگی کررہی ہوں، میرے خیال میں میرے بہت سے مداح مجھے اسٹائلش سمجھتے ہیں، اس لیے میں بہت سوچ سمجھ کر اسٹائلنگ کرتی ہوں‘۔