’سیالکوٹ کا فخر‘ مصور بشیر کنور چل بسے
مقبول فنکار، پینٹر اور کیلی گرافر بشیر کنور طویل علالت کے باعث 76 سال کی عمر میں مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مقبول فنکار، پینٹر اور خطاط بشیر کنور طویل علالت کے باعث 76 سال کی عمر میں مقامی ہسپتال میں چل بسے۔
بشیر کنور کئی سالوں سے مقامی فنکاروں کو مصوری اور خطاطی سکھا رہے تھے، وسائل کی کمی کے باوجود بشیر کنور مصوری اور کیلی گرافی کی تشہیر کے لیے کام کرتے رہے۔
ان کا خواب تھا کہ وہ سیالکوٹ میں ایک آرٹ اکیڈمی بنا سکیں تاہم یہ پورا نہ ہوسکا، ان کی تدفین بابل شہید قبرستان میں ہوئی جہاں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ویسے تو بشیر کنور کو کسی قسم کے قومی اعزاز سے نوازا نہیں گیا، البتہ انہیں مقامی فنکار آرٹ کے لیے ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں ’سیالکوٹ کا فخر‘ کے نام سے پکارتے۔