سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل ایلو کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف

آپ گوگل کی میسجنگ اپلیکشن ایلو استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اسے ویب براﺅزر پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگر تو آپ گوگل کی میسجنگ اپلیکشن ایلو استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اسے ویب براﺅزر پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاہم یہ سہولت فی الحال صرف اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہے جو اپنے فون سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے اس ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرسکتے ہیں۔

رواں سال فروری میں گوگل نے اپنے میسنجر کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو سامنے لانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب یہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل ایلو کے ڈیسک ٹاپ ورژن کی تیاری

گوگل کے مطابق اس ایپ کا استعمال اب آسان ہوجائے گا کیونکہ اس کا نیا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرا دیا گیا ہے۔

لائن، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور دیگر کے مقابلے میں گوگل ایلو ایک چیٹ ایپ سے بہت مختلف ہے کیونکہ یہ گوگل اسسٹنٹ سے جڑی ہوئی ہے اور یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مشتمل بوٹ سرچز، ٹرانسلیشن اور چیٹ کے اندر مختلف معلومات فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

اور اب پہلی بار گوگل اسسٹنٹ ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال کیا جاسکے گا جو کہ چیٹ کے اندر فلموں اور ریسٹورنٹس کے حوالے سے سجیشن دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل 'ایلو' واٹس ایپ کے لیے بڑا خطرہ

کروم کی طرح ایلو چیٹ کے لیے بھی incognito موڈ موجود ہے، جو کہ ایک خاص وقت میں چیٹ کو ایکسپائر کرنے اور پرائیویٹ نوٹیفکیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

'ایلو' کے بارے میں گوگل کو توقع ہے کہ یہ واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ وغیرہ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ایپ ثابت ہوگی۔