کوٹ کا نچلا بٹن نہ لگانے کی دلچسپ وجہ جانتے ہیں؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب آپ تھری پیس سوٹ کا کوٹ پہنتے ہیں تو کبھی بھی اس کے تین یا دو بٹنوں میں سے نچلا بٹن نہیں لگاتے۔
جی ہاں واقعی یہ بہت پرانی روایت ہے اور کوٹ کے تین بٹنوں میں سے اوپر والا کبھی کبھار لگایا جاسکتا ہے، درمیان والا ہمیشہ جبکہ نیچے والا کبھی نہیں، جبکہ اگر کوٹ میں دو ہی بٹن ہو تو صرف اوپر والا ہی لگایا جاتا ہے۔
اور اس اصول کا اطلاق ویسٹ کوٹ پر بھی ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں : خواتین کی شرٹس میں بٹن بائیں جانب کیوں ہوتے ہیں؟
اگر نیچے والا بٹن لگانا نہیں ہوتا تو کوٹ پر موجود کیوں ہوتا ہے؟ اس پرانی روایت کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے۔
تو اس کا جواب ایک انتہائی موٹے بادشاہ کنگ ایڈورڈ ہفتم کے دور میں ملتا ہے۔
1901 سے 1910 تک برطانیہ پر حکومت کرنے والے اس بادشاہ کی وجہ سے کوٹ پہننے کا یہ فیشن سامنے آیا۔
جب ایڈورڈ ہفتم ولی عہد تھے اور سفر کے دوران سوٹ پہنتے تھے تو ان کا موٹاپا ویسٹ کوٹ کا نچلا بٹن لگانے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔