پاکستان

پاکستانی اداکارائوں کا جشن آزادی پر منفرد انداز

اداکارائوں نے جشن آزادی پر مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے منفرد انداز میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

یوں تو ملک بھر کے عوام نے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر نہ صرف خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا، بلکہ عوام نے آزادی کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم جیسا لباس بھی زیب تن کیا۔

خواتین سے لے کر مردوں تک، بچوں سے لے کر بزرگ افراد تک ہر کسی نے 14 اگست کے دن پاکستانی پرچم کے رنگوں سے مشابہت رکھنے والے لباس پہنے۔

جہاں عام لوگوں نے سفید اور ہرے رنگ کے کپڑے پہن کر وطن سے محبت کا ثبوت دیا، وہیں پاکستانی اداکارائوں اور شوبز شخصیات نے یوم آزادی کے دن پر سبز ہلالی پرچم سے مشابہت رکھنے والے لباس زیب تن کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹارز کی طرف سے جشن آزادی مبارک

عروا حسین سے لے کر صنم بلوچ تک اور نادیہ حسین سے لے کر ثروت گیلانی تک کئی اداکارائوں اور اداکاروں نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے سوشل اکائونٹس پر خصوصی تصاویر شیر کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

جشن آزادی کے دن پر شوبز شخصیات کی جانب سے وطن سے محبت کے اظہار میں شیئر کی گئی تصاویر کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

خوبرو اداکارہ عروا حسین نے سفید شلوار قمیض میں اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، سفید شلوار قمیض کے اوپر انہوں نے سبز رنگ کا کوٹ پہنا، جس پر چاند ستارہ بھی بنے ہوئے تھے۔

صنم چوہدری نے پاکستانی پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آزادی کی مبارکباد پیش کی

اداکارہ نادیہ حسین نے پاکستانی پرچم کے ساتھ اپنی مختصر گف ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ سبز ہلالی پرچم کو لہرا رہی ہیں۔

اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے بھی جشن آزادی کے موقع پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پاکستانی پرچم لہرا رہی ہیں۔

انعم گوہر نے پاکستانی پرچم کے ڈزائن پر تیار کیک کی تصویر شیئر کی، اور مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی، اور ساتھ ہی لکھا آج ان کی سالگرہ ہے۔

ثروت گیلانی نے بھی مداحوں کو 70 ویں سالگرہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ سبز ہلالی پرچم سے مشاہبت رکھنے والے لباس میں نظر آ رہی ہیں، تاہم ان کے لباس کی خاص بات یہ تھی کہ ان کی قمیض پر قائد اعظم کی تصویر بھی تھی۔

ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی سبز اور سفید شلوار قمیض میں اپنی تصویر شیئر کی، جس میں وہ پاکستانی نقشہ دکھا رہی ہیں۔