آزادی کے 70 سال مکمل، اسلام آباد میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب
مرکزی تقریب میں صدر ممنون حسن نے قومی پرچم لہرایا، چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
ملک بھر میں پاکستان کی آزادی کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن ملی جوش و جذبے سے منایا گیا اور پوری قوم نے مادر وطن کو ہر خطرے سے محفوظ رکھنے اور پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق ایک حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے عزم کی تجدید کی۔
پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے قومی پرچم لہرایا۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مہمان خصوصی چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ بھی موجود تھے۔