ہونڈا کی ایچ آر وی کا 2018 کا ماڈل پیش
ٹو وہیل ڈرائیو اور سکس اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ اس گاڑی میں 1.8 لیٹر فور سلینڈ انجن دیا گیا ہے۔
ہونڈا نے اپنی گاڑی ایچ آر وی کراس اوورکا 2018 کا ماڈل پیش کردیا ہے جو کہ گزشتہ کے مقابلے میں چند معمولی اپ ڈیٹ کے ساتھ ہے۔
ٹو وہیل ڈرائیو اور سکس اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ اس گاڑی میں 1.8 لیٹر فور سلینڈ انجن دیا گیا ہے جو کہ 141 ہارس پاور کے ساتھ ہے۔
جہاں تک فیول ایوریج کی بات ہے تو شہر کے اندر یہ ایک گیلن پر اوسطاً 25 میل جبکہ ہائی وے پر 33 میل فی گیلن ہے۔
مزید پڑھیں : ہونڈا سوک کا 2017 کا ماڈل متعارف
اس کے علاوہ میجک سیٹ سسٹم کا فیچر بھی اس مڈ سائز ایس یو وی میں موجود ہے۔
ہونڈا کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایندھن کی بچت کے لحاظ سے اچھا انتخاب ثابت ہوگی۔