’سات دن محبت اِن‘ کےساتھ مخنث ماڈل رمل علی کا فلم ڈیبیو
میں اپنے کردار کا نام تو نہیں بتا سکتی، لیکن میں فلم میں ایک کلب ڈانسر بنی ہوں، رمل علی
پاکستانی اداکار شہریار منور صدیقی اور ماہرہ خان کی اگلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کے لیے مداح ویسے ہی بہت زیادہ پرجوش ہیں اور اب مخنث ماڈل رمل علی بھی اس فلم کے ساتھ فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے رمل کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس فلم میں کام کی آفر پروڈیوسر صنم مہدی نے کی اور میں جانتی تھی کہ میں اس فلم میں کام کروں گی‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم
انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں اپنے کردار کا نام تو نہیں بتا سکتی، لیکن میں فلم میں ایک مخنث ڈانسر بنی ہوں جو کلب میں ڈانس کرتی ہے، میں فلم میں ایک گانے میں رقص کروں گی اور شہریار میرے ساتھ پرفارم کریں گے‘۔