چینی کمپنی ایپل اور سام سنگ کے لیے خطرہ بن گئی
ایپل اور سام سنگ کو دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی کمپنیوں کا اعزاز حاصل ہے۔
ویسے تو اسمارٹ فونز بنانے کے حوالے سے ایپل کو دنیا کی سب سے بڑی اور سام سنگ کو دوسری بڑی کمپنی کا درجہ حاصل ہے، تاہم اب انہیں تیسری بڑی کمپنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسمارٹ فونز اور آلات کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ امریکا میں اب تک ایپل اور سام سنگ جیسی کمپنیوں کی حکمرانی ہے، کیوں کہ وہاں اسمارٹ فونز بنانے والی تیسری بڑی چینی کمپنی ’ہواوے‘ کو رسائی حاصل نہیں۔
امریکی قانون کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی کمپنی وہاں براہ راست اپنی مصنوعات فروخت نہیں کرسکتی، اس وجہ سے آج تک ہواوے کے اسمارٹ موبائل کے لیے امریکا کے دروازے بند تھے۔