’جِم اب نیا ریڈ کارپٹ بن گیا ہے‘
کرینہ کپور کی جم کی تصاویر وائرل ہونے پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ جِم اب نیا ریڈ کارپٹ ہے یہاں ورزش بس کم ہی کریں۔
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جہاں بھی جاتی ہیں، فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لینے کے لیے پیچھے پیچھے موجود رہتے ہیں اور ایسا ہی کچھ اب جم میں بھی ہورہا ہے جہاں وہ اپنے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد سے ورزش اور خود کو فِٹ رکھنے کے لیے جاتی ہیں۔
اس حوالے سے بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ 'جم اداکاروں کو دیکھنے کی نئی جگہ بن گیا ہے'۔
مزید پڑھیں: آئیفا ایوارڈز: اڑتا پنجاب اور نیرجا نے میلہ لوٹ لیا
بگ ذی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر عالیہ کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا، ’جم اب نیا ریڈ کارپٹ ہے، مجھے لگتا ہے ہمیں بس وہاں جانا چاہیے اور مختلف انداز اور پوز کے ساتھ تصاویر بنوانی چاہئیں اور ساتھ میں تھوڑی بہت ورزش کرلینی چاہیے، میرے خیال سے جِم اب ہمارا ریڈ کارپٹ ہے‘۔