تحریک انصاف کا عائشہ گلالئی کو 3 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس
عائشہ گلالئی کو یہ قانونی نوٹس پی ٹی آئی کے میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے چیئرمین عمران خان پر الزامات لگانے پر بھیجا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر انہیں 3 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
عائشہ گلالئی کو یہ قانونی نوٹس تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الزامات لگانے پر بھیجا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی، عمران خان پر لگائے گئے الزامات کو 10 دن کے اندر ثابت کریں، بصورت دیگر معافی مانگیں اور 3 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
قانونی نوٹس احسن جاوید ایڈووکیٹ کی وساطت سے عائشہ گلالئی کے مستقل پتے اور پارلیمنٹ لاجز پر بھجوایا گیا ہے۔