’ بابوموشی بندوق بازسے 48 سین خارج کیے جائیں‘
نواز الدین صدیقی کی فلم کو 25 اگست کو ریلیز کیا جائے گا، فلم میں کئی قابل اعتراض مناظر ہیں۔
بھارتی فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین نہلاج پہلانی نے ڈائریکٹر سنجے چوہان اور اس کی ٹیم کو کہا ہے کہ فلم ’بابوموشی بندوق باز سے 48 سین خارج کیے جائیں۔
قریبا 2 گھنٹے دورانیے کی فلم سے 48 سین خارج کیے جانے کا مطلب ہے کہ فلم کو کم سے کم 40 منٹ مختصر کیا جائے۔
سینسر بورڈ کی ہدایات کے بعد فلم کی ٹیم سمیت اداکار نوازالدین صدیقی پریشان ہوگئے، کہتے ہیں کہ اتنے سین خارج کرنے کے بعد فلم میں کیا بچے گا؟
بولی وڈ لائف کے مطابق نوازالدین صدیقی نے سینسر بورڈ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈائریکٹر سے اس حوالے سے پوچھنا پڑے گا، کہ اب کیا کرنا ہے۔