کاجول کے گناہوں کی سزا اجے دیو گن کو کیوں؟
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی شادی سے متعلق بھی انکشاف کیا تھا، اب مزید انکشافات نے مداحوں کو اور بھی حیران کردیا۔
اجے دیوگن اور کاجول کا شمار جہاں بولی وڈ کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے، وہیں ان کی ازدواجی زندگی کی بھی مثالیں دی جاتی ہیں۔
ان کی شادی کو 17 برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا، جب کہ ان کے ہاں 2 بچے بھی پیدا ہوچکے۔
رواں برس مئی میں اپنی شادی کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر کاجول نے کہا تھا کہ انہوں نے اجے دیوگن سے ایک ایسے وقت میں شادی کی، جب کہ وہ اپنے کیریئر کا سب سے بہترین وقت گزار رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اجے دیو گن سے شادی کا فیصلہ انہوں سے اس وقت کیا، جب وہ سالانہ 4 سے 5 فلموں میں کام کر رہی تھیں، مگر ساتھ ہی انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے بالکل درست وقت کا انتخاب کیا۔